Saturday, July 27, 2024

دوسرے پاک آرمی ٹٰیم سپرٹ مقابلے کاؤنٹرٹیررازم سینٹرمیں اختتام پذیرہوگئے

دوسرے پاک آرمی ٹٰیم سپرٹ مقابلے کاؤنٹرٹیررازم سینٹرمیں اختتام پذیرہوگئے
April 5, 2017
جہلم (92نیوز)دوسرے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے جہلم کے قریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں اختتام پذیر ہو گئے ۔ ان مقابلوں میں پاک فوج کی ون کور، 30 کور اور چینی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا۔ تفصیلات کےمطابق دوسرے پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے  جہلم کے قریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ مقابلوں میں ملائشیا، اردن، چین،انڈونیشیا، ترکی، سری لنکا، تھائی لینڈ، میانمار، مالدیپ اور برطانیہ کی ٹیموں کے علاوہ پاک فوج کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ یہ مقابلے جہلم کے قریب یکم اپریل سے پانچ اپریل تک جاری رہے۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق  نے جیتنے والی ٹیموں کو انعامات دئیے۔ تقریب سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے کہا کہ مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں  نے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا، اور  انتہائی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے غیر ملکی افواج کی ٹیم کا پاکستان آنے اور مقابلوں میں حصہ لینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں میں پاک آرمی کی ون کور، 30 کور اور چینی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ پاک فوج کی سدرن کمانڈ، 4 اور 10 کور، سری لنکا، ترکی، اور برطانوی ٹیمز نے چاندی میڈل جیتا، ۔ اسی طرح پاک فوج کی  5کور،  31 کور اور 2 کور کے علاوہ ملائشیا کی ٹیم نے کانسی کا میڈل جیتا مقابلوں میں شریک ٹیم ممبران نے ان مقابلوں میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ لیفٹیننٹ اینڈ ایویلوایشن  جنرل ہدایت الرحمان اور کور کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی موجود تھے۔