Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوسرے ٹی 20 کی فتح نے مایوسی کو دور کیا، نجم سیٹھی

دوسرے ٹی 20 کی فتح نے مایوسی کو دور کیا، نجم سیٹھی
January 25, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ دوسرے ٹی20 میچ میں فتح نے مایوسی کو دور کر دیا ہے ۔  شاہینوں کی غیرملکی لیگز میں شرکت سے متعلق پالیسی کا اعلان چند روز میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے کیا جائےگا ۔  کھلاڑیوں کے خلاف مقدمات میں ایف آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔

پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی تھی مگر کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مالی مسائل کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہر صورت ہو گا جبکہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ نیا معاہدہ بھی جلد طے پا جائے گا۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل سامنے رکھتے ہوئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر سے مل کر غیر ملکی لیگز کے حوالے سے پالیسی بنا لی ہے جس کا اعلان چند روز میں کریں گے۔ میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔