Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں : مصباح الحق

دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں : مصباح الحق
December 25, 2016

 میلبورن (92نیوز)قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کسی بھی کھلاڑی کو ایک دن میں ہیرو بنا سکتا،کہتے ہیں کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں لیکن ٹیم پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برسبین کی کارکردگی کے بعد ٹیم پر اعتماد اور عمدہ کھیل کے لیے پر عزم ہےکہتے ہیں کنڈیشنز مشکل اور پریشر ضرور ہے لیکن یہی انٹرنیشنل کرکٹ ہے اور کھلاڑیوں پر اعتماد ہے۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ کسی ایک کینگرو پلئیر کو نشانے پر نہیں رکھ رہے آسٹریلین ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔  مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میلبورن میں کنڈیشنز ریورس سوئنگ کے لیے سازگار ہیں،بولرز کو بھی کنڈیشنز میں جلد ایڈجسٹ کرنا ہو گا۔