Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پریکٹس

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پریکٹس
February 2, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی پریکٹس جاری ہے۔ کھلاڑی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔

شاہین جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میں ہرا کرسیریز دو صفر سے اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ قومی اسکواڈ میں شامل باؤلرز نے مہمان بلے بازوں کو اپنے داؤ پیچ میں پھانسنے کیلئے ہتھیار تیز کر لیے۔

قومی ٹیم نے پنڈی اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ باؤلنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی پنڈی اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی۔ مہمان ٹیم کے بلے باز وین ڈورڈسن نے کہا پاکستانی باؤلنگ اٹیک بہت اچھا ہے ، کراچی ٹیسٹ سے بہت کچھ سیکھا، شاندار تیاری کے باوجود ہم اپنی حکمت عملی پر پورا نہیں اتر سکے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔