Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دوسرے آل پاکستان لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

دوسرے آل پاکستان لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
March 5, 2018

راولپنڈی( 92 نیوز ) دوسرے آل پاکستان لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں مختلف کٹیگریز کے مقابلے ہونگے ، کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی،قانون نافذ کرنیوالےاداروں اوردیگرمحکموں کےشوٹرز مقابلوں میں حصہ لےرہے ہیں۔

چیمپئن شپ "مہران کپ 2018ء" کے عنوان سے پنوعاقل چھاؤنی میں چار روز تک جاری رہے گی ۔