Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دوسری رائے شماری نے بازی پلٹ دی‘ کل کے ہارے آج جیت گئے

دوسری رائے شماری نے بازی پلٹ دی‘ کل کے ہارے آج جیت گئے
February 10, 2016
نیوہیمپشائر (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں صدارتی امیدوار کی دوڑ کی رائے شماری نے بازی پلٹ دی۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے سینیٹر برنی سینڈرز کو ہلیری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔ انوکھے انداز اور متنازع بیانات سے خبروں میں رہنے والے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ نے جان کیسچ کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیو ہیمپشائر آئیووا کے بعد دوسری امریکی ریاست ہے جہاں صدارتی امیدوار کے انتخاب کی دوڑ کے لئے پولنگ ہوئی۔ برنی سینڈرز اور ڈونلڈ ٹرمپ کو آئیووا میں ہونے والے پرائمری الیکشن میں شکست کا سامنا تھا تاہم ہیمپشائر میں دونوں نے میدان مار لیا۔ اس مرتبہ ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار بننے کے خواہشمند سینڈرز اپنی حریف اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ برنی سینڈرز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہیمپشائر کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ہلیری کلنٹن نے برنی کو مبارکباد دی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مہم کے دوران ہر ایک ووٹ کے حصول کے لیے مقابلہ کرتی رہیں گی۔ ڈیموکریٹ امیدوار کے انتخاب کے برعکس ری پبلکن صدارتی امیدوار کے انتخاب کے سلسلے میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار اپنی عوامی حمایت کو ووٹوں کی شکل دینے میں کامیاب رہے اور حریف جان کیسچ پر برتری حاصل کر لی۔