Tuesday, September 17, 2024

دوسری جماعتیں بھی کرپٹ ہیں‘ ان کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے: فاروق ستار

دوسری جماعتیں بھی کرپٹ ہیں‘ ان کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے: فاروق ستار
October 8, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کی کرپشن سب کے سامنے ہے۔ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمال ملک کی زندگی اورصحت کی صورتحال پر تشویش ہے۔ ارباب اختیار تک تحفظات پہنچانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ کمال ملک حراست میں لئے جانے والے چوتھے رہنما ہیں۔ ان کی صحت پر تشویش ہے۔ تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ کسی اور سیاسی جماعت کی لیڈر شپ کو کچھ نہیں کہا جا رہا جبکہ ان کی کرپشن سب کو معلوم ہے۔ ایم کیو ایم میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ باقی جماعتوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔