Monday, January 30, 2023

دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست

دوسرا ٹی 20، نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست

ہملٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 9 وکٹوں شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیدیا۔ محمد حفیظ نے کیرئیر کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔ قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر فیل ہوگیا۔

عبداللہ شفیق مسلسل دوسرے میچ میں بھی کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، حیدر علی 8، کپتان شاداب خان 4 رنز پر چلتے بنے۔ محمد رضوان صرف 22 رنز ہی بنا سکے۔ محمد حفیظ نے کیئریئر بیسٹ 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے165  کا مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر کر لیا۔ ٹم سائفرڈ  84 اور کپتان کین ولیمسن 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اوپنر مارٹں کپٹل 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی ٹونٹی پانچ وکٹ سے جیتا تھا۔