Sunday, September 25, 2022

دوسرا میچ بھی پاکستان جیتے گا ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل اچھا ٹیم کمبی نیشن بن جائیگا : ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی

دوسرا میچ بھی پاکستان جیتے گا ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل اچھا ٹیم کمبی نیشن بن جائیگا : ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی
کراچی (92نیوز) نیشنل کر کٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ محمداکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے سری لنکا کےخلاف بہترین پرفارمنس کاثبوت دیاہے۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی فتح پاکستان کے نام رہے گی۔ نیشنل کر کٹ اکیڈمی کے باﺅلنگ کوچ محمداکرم نے نیشنل سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ پاکستان کیلئے ضروری تھاکہ سری لنکا کےخلاف سیریز جیتے۔ اس سے نہ صرف قومی ٹیم بلکہ جونیئرز کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں۔ محمد اکرم کایہ بھی کہناتھاکہ بوم بوم بہت محنت کر رہے ہیں اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل ایک اچھاٹیم کمبی نیشن بن جائےگا۔ محمدعرفان کی پرفارمنس کے بارے میں محمداکرم کاکہنا تھا عرفان کچھ عرصے بعد ٹیم میں آئے ہیں، انہیں ایک قدم بڑھ کر سوچنا ہو گا مگر ابھی بھی مختصر دورانئے کی کر کٹ کےلئے وہ اثاثہ ہیں۔