Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پروٹیز نے ،،بوتلوں کی بوچھاڑمیں ،، گھر کے شیروں کی درگت بنادی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی : پروٹیز نے ،،بوتلوں کی بوچھاڑمیں ،، گھر کے شیروں کی درگت بنادی
October 5, 2015
کٹک(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلی جانیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز نے گھروں کے شیروں کی درگت بناتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی ۔ تفصیلات کےمطابق دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت تو بھارتی بلے باز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف بانوے کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ہدف کے تعاقب میں پروٹیز بلے باز بھی کچھ مشکلات کا شکار رہے لیکن ڈوپلیسز اور ڈومینی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنارکردیا ۔ واضح رہے کہ بھارتی شائقین نے جب دیکھا کہ ان کی ٹیم میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی ہاررہی ہے تو بزدلوں سے ہار برداشت نہ ہوئی اور گراونڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں ۔ گراونڈ میں بوتلیں پھینکنے کی وجہ سے ایمپائرز نے میچ روک دیا ۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ میں دو مرتبہ میچ روکنا پڑا بالآخر پروٹیز نے بوتلوں کی بوچھاڑ میں گھر کے شیروں کی درگت بنادی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔