Wednesday, September 18, 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 56 رنز سے شکست دیدی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 56 رنز سے شکست دیدی
July 11, 2021

سینٹ لوئیسیا (92 نیوز) ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے دی، ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 56 رنز سے شکست دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کیربیئن ٹیم کی جانب سے شیمرون ہیٹیمیر نے 61 اور ڈیوائن براؤو 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 140 رنز بنا سکی، مچل مارش 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈن والش نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفرکی برتری حاصل ہو گئی ہے۔