دوسرا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست
سینٹ جارج (92 نیوز) جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
سینٹ جارج میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ٹیمبا بووما 46، ہینڈ رکس 42 اور ڈی کاک 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
ویسٹ انڈیز کے عبید میکوئے نے تین، کیون سنک کلئیر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک محدود رہی، فلچر 35 فیبین ایلن 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
دونوں ٹیموں میں پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔