Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج، شاہین پروٹیز کیخلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پرعزم

دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج، شاہین پروٹیز کیخلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پرعزم
February 13, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پرعزم تو مہمان ٹیم سیریز بچانے کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے۔

شاہینوں اور پروٹیز کے درمیان آج پھر مختصر فارمیٹ کا بڑا مقابلہ ۔۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں ٹیمیں شام چھ بجے قذافی اسٹیدیم میں جان لڑائیں گی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 104 رنز بناکر ناقابل شکست رہنے والے محمد رضوان ایک بار پھر سنچری بنانے کیلئے ہیں بے تاب ہیں۔ مرد بحران محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے۔

پروٹیز کو اپنی تیز گیندوں سے پریشان کرنیوالے حارث رؤف اور گگلی ماسٹر عثمان قادر بھی مخالف بلے بازوں کی وکٹیں اڑانے کیلئے پرجوش ہیں۔

پاکستان نے آخری اوور میں فہیم اشرف کی شاندارباؤلنگ کے باعث پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو کانٹے دارمقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔