Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پروٹیز کی شاہینوں کو 6 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پروٹیز کی شاہینوں کو 6 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
February 13, 2021

لاہور (92 نیوز) پاک جنوبی افریقہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پروٹیز نے شاہینوں کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین میچوں کی سیریز ایک ،ایک سے برابر ہو گئی، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوا، کپتان بابر اعظم کا بلا چلا اور نہ ہی حیدر علی اور حسین طلعت کریز پر ٹک سکے، بابر اعظم 5، حیدر علی 10 اور حسین طلعت 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ایک جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب محمد رضوان پروٹیز باؤلرز کے سامنے ڈٹے اور 51 رنز کی اننگز کھیلی، قومی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹورس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی دو وکٹیں 21 رنز پر گر گئیں، لیکن ریزا ہینڈرکس اور بلجون کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دونوں کھلاڑیوں نے 42، 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ نے 145 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں چاروکٹوں پر پورا کیا، ڈیوڈ ملر نے 25 اور ہینرک کلاسین نے 17 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو، عثمان قادر اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔