Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست

دوسرا ویمنز ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز کی پاکستان کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست
July 3, 2021

سینٹ جونز (92 نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست ہوگئی، ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ویمن ٹیم کو 18 اوورز میں 111 رنز کا ہدف ملا، قومی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا سکی، قومی ٹیم کی جانب سے ند ا ڈار 29 اور عالیہ ریاض 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

ویسٹ انڈیز کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی دو پلیئرز اچانک بے ہوش ہو گئیں، جنہیں بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا، قومی ویمن ٹیم کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔