Saturday, July 27, 2024

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 283رنزکا ہدف دیدیا

دوسرا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 283رنزکا ہدف دیدیا
April 9, 2017
گیانا(92نیوز ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانیوالے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 283 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بابر اعظم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک اور بڑی اننگزکی بدولت پنجاب نے دوسرےون ڈے میں 282 رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجایا ہے تو نوجوان بلے باز نے کیرئیر کی پانچویں سنچری بھی جڑ دی ہے۔ بابر اعظم نے سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنی چوتھی سنچری اسکور کی نوجوان بلےباز کیرئیر بیسٹ ایک سو پچیس رنز بنا کر ناقابل شکست رہےہیں َ پہلے ون ڈے میں اچھا آغاز دینے والے اوپنرز دوسرے میچ میں مکمل ناکام رہےاحمد شہزاد پانچ اور کامران اکمل  اکیس رنز پر ہمت ہار گئے ۔ پروفیسر کی اننگز بھی  بتیس رنز سے آگے نہ بڑھی۔ شعیب ملک صرف نو رنز کے مہمان ثابت ہوئے ،سرفراز کا بلا بھی رنز نہ اگل سکاکپتان صرف چھبیس رنز تک محدود رہے۔ ایک سو تراسی پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور عماد وسیم نے   چھٹی وکٹ کی شراکت میں ننانوے رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور  دو سو بیاسی تک پہنچایا،عماد وسیم تنتالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کے شینن گیبرئیل نے دو  جوزف ،بشو اور نرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔