Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوسرا ون ڈے : شاہین آج پھر آئرلینڈ پر قہر ڈھانے کیلئے تیار

دوسرا ون ڈے : شاہین آج پھر آئرلینڈ پر قہر ڈھانے کیلئے تیار
August 20, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ دو میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق میلا ہائیڈ کرکٹ گراو¿نڈ میں پاکستان اور آئرلینڈ کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر پونے تین بجے شروع ہو گا۔ پہلے میچ میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی تاہم آئرش ٹیم بھی کم بیک کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ پاکستان کو سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنی رینکنگ کو بہتر کرنے کا بھی چیلنج درپیش ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ کو اپنی ون ڈے تاریخ کے سب سے بڑے مارجن دو سو پچپن رنز سے شکست دی تھی جبکہ شرجیل خان ایک سو باون رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دوسرے میچ کےلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔