Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دور قدیم میں جنگیں کیسے لڑی جاتی تھیں؟ پولینڈ میں یاد تازہ کرنے کیلئے چیمپئن شپ کا اہتمام، 25ممالک کے جنگجو شرکت کرینگے

دور قدیم میں جنگیں کیسے لڑی جاتی تھیں؟ پولینڈ میں یاد تازہ کرنے کیلئے چیمپئن شپ کا اہتمام، 25ممالک کے جنگجو شرکت کرینگے
May 4, 2015
وارسا (ویب ڈیسک) پولینڈ میں دور قدیم کی دوبدو جنگوں اور لڑائیوں کی یاد تازہ رکھنے کیلئے ایک چیمپئن شپ کا اہتمام کیا گیا جس میں دنیا کے 25ممالک سے جنگجو شریک ہوئے۔ دور قدیم کی دوبدو جنگوں کی طرز پر مقابلے پولینڈ کے مالبورک محل میں ہو رہے ہیں۔ مقابلے چار دن جاری رہیں گے جنہیں تیس ہزار سے زائد افراد دیکھیں گے۔ مقابلوں میں پولینڈ، لتھوانیا، برطانیہ، امریکا اور جاپان سمیت 25ممالک کی ٹیمیں اور جنگجو شریک ہیں جن میں شرکاءقدیم دور کے شمشیرزنوں کی طرح شمشیروں، لاٹھیوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس ہو کر ایک کے مقابلے میں ایک ، تین تین ، پانچ پانچ اور سولہ سولہ کے گروپ میں مبارزوںمیں شریک ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شرکاءقدیم جنگجوو¿ں کی طرح خود اور زرہیں پہنے ہوتے ہیں۔ جنگیں باکسنگ کی طرح حقیقی انداز میں لڑی جا رہی ہیں اور شرکاءکو باقاعدہ نمبر دئے جاتے ہیں۔ مقابلوں کے شرکاءکا کہنا ہے کہ مقابلے سخت اور مشکل ہیں۔ مقابلے میں مرد اورخواتین جنگجو شریک ہیں جو لاٹھیوں، تلواروں اور ڈھالوں سے لیس ہوتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔