Sunday, September 25, 2022

دورہ نیوزی لینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ

دورہ نیوزی لینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ

لاہور (92 نیوز) دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ون ٹیم کے اسکواڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی عدم موجودگی کی وجہ سے کیمپ کی نگرانی باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کی۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ اور سابق کپتان اظہر علی بھی کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے کے بعد تربیتی کیمپ میں شامل ہو گئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوشش ہو گی جن کی ٹیم میں جگہ بنتی ہو ان کو ضرور کھلائیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد بہترین کھلاڑی ہیں وہ بد قسمتی سے پر فارم نہیں کر پائے اس لیے امام الحق کو موقع دیا گیا ہے۔
ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ یہ لیگ لطف اندوز ہونے کیلئےاچھی ہے۔ لمبےعرصے کیلئے کرکٹ کھیلنے والا ٹی 10 کوترجیح نہیں دے گا۔