Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دورہ سعودی عرب، وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے

دورہ سعودی عرب، وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے
October 23, 2021 --- ویب ڈیسک

مدینہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورہ پر ہیں، وزیراعظم وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیراعظم 3 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے، گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے استقبال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اوردیگر وفد میں شامل ہیں۔

عمران خان مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دیں گے، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کریں گے۔ وزیر اعظم نے مقدس سرزمین پر ننگے پاؤں قدم رکھا۔

وزیراعظم دورے کے دوسرے مرحلے میں مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اور عمرہ ادا کریں گے۔