دورہ سری لنکا کیلئے قومی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور ( 92 نیوز) دورہ سری لنکا کے لئے پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
پی سی بی نے روحیل نذیر کو انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ، عباس آفریدی، اختر شاہ، باسط علی اور حیدر علی ٹیم میں شامل ہیں ۔
خیام خان، محمد حارث،محمد جنید،محمد وسیم،اور نیاز خان بھی انڈر 19 ٹیم میں شمولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔
محمد طحہٰ، صائم ایوب، شیراز خان، سلیمان شفقت اور قاسم اکرم قومی ٹیم میں شامل ہیں ۔
اعظم خان کوچ اور مینجر جبکہ محتشم رشید اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔