دورہ جنوبی افریقہ، قومی کرکٹ ٹیم کی فزیکل ٹریننگ اور پریکٹس
سنچورین (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں تیاریوں کا آغاز کردیا۔
دورہ جنوبی افریقہ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے، کھلاڑیوں نے آج دوسرے روز بھی فزیکل ٹریننگ کے ساتھ باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔