Saturday, July 27, 2024

دورہ انگلیںڈ : مشتاق احمد کو عارضی کوچ مقررکرنے کا فیصلہ

دورہ انگلیںڈ : مشتاق احمد کو عارضی کوچ مقررکرنے کا فیصلہ
April 16, 2016
لاہور(92نیوز)دورہ انگلینڈکےلیے مشتاق احمد کوعارضی کوچ مقررکرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ، مشتاق احمد تربیتی کیمپ کےدوران ٹیم کو انگلینڈکی کنڈیشنزسےہم آہنگ ہونے کےلیےتیارکرینگے ۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کاکام جاری ہے مگرمناسب امیدوارکی تلاش تک عارضی طورپریہ ذمہ داری سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کوسونپنے کافیصلہ ہواہے ۔ ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈکےلیے چیئرمین پی سی بی کو معین خان ،انضمام الحق اورمشتاق احمد کےنام بھجوائے گئے تھےشہریاراحمدخان نے ان ناموں میں سے مشتاق احمد پراعتمادکااظہار کیا ۔ فیصلے کےبعد مشتاق احمد دورہ انگلینڈکےلیے ٹیم کی کوچنگ کرینگے ۔ اس وقت مشتاق احمدسپن باولنگ کےحوالے سے کیمپ چلارہےہیں ۔