Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ جون کے آغاز میں لگایا جائیگا

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ جون کے آغاز میں لگایا جائیگا
May 31, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ  کے حوالے سے جون کے آغاز میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، قومی سلیکشن کمیٹی کی کیمپ میں کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کے حوالے سے سوموار کو مشاورت ہوگی۔

آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز جون کے آغاز میں ہوگا ، قومی کرکٹرز کے ٹریننگ کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی سوموار کو مشاورت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ  مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کو کھلاڑیوں کے ابتدائی نام تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، تربیتی کیمپ میں اٹھارہ سنٹرل کنٹرکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے نان کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں سے محمد حفیظ، شعیب ملک، وہاب ریاض ، محمد عامر، فواد عالم ، عمران خان سینئر، خوشدل شاہ، محمد موسیٰ، عماد بٹ اور بلال آصف کے نام زیر غور آئیں گے۔

تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک سے دو روز تک کردیا جائے گا۔