Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دورہ انگلینڈ کیلئے فٹنس ٹیسٹ جاری‘ قومی کرکٹرز کو ماہر نفسیات نے لیکچر دیا

دورہ انگلینڈ کیلئے فٹنس ٹیسٹ جاری‘ قومی کرکٹرز کو ماہر نفسیات نے لیکچر دیا
May 9, 2016
لاہور (92نیوز) دورہ انگلینڈ کے حتمی اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں۔ مصباح سمیت کھلاڑیوں کو ماہر نفسیات نے لیکچر دیا۔ ٹیسٹ کپتان کل فٹنس ٹیسٹ کے باقی سیشن مکمل کریں گے۔ عرفان اور یاسر شاہ نے فی الحال فٹنس ٹیسٹ نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ کے دوسرے روز سعید اجمل، احمد شہزاد اور عمر اکمل نے باقی ماندہ ٹیسٹ کے سیشنز مکمل کیے جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق جو عمرے کے بعد فٹنس ٹیسٹ کیمپ میں شامل ہوئے تھے‘ نے پہلے دن صرف لیکچر ہی اٹینڈ کیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کے ساتھ ساتھ دیگر کرکٹرز کو بھی ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد رضوی نے لیکچر دیا اور انتہائی دباو کے حالات میں اعصاب پر قابو پانے کے حوالے سے ٹپس دیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عرفان اور یاسر شاہ نے ابھی تک فٹنس ٹیسٹ کیلئے این سی اے رپورٹ نہیں کیا جبکہ دیگر کھلاڑی بارہ مئی تک اپنے فٹنس ٹیسٹ مکمل کروائیں گے۔