دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم آج ڈربی سے کارڈیف روانہ ہو گی
ڈربی (92 نیوز) دورہ انگلینڈ پر ڈربی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم آج کارڈیف روانہ ہو گی، راونگی سے قبل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
قومی ٹیم نے گزشتہ روز ڈربی میں آخری پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی، قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ ڈرلز کیں۔ فاسٹ باولرز اور اسپنرز نے سینٹر پچ پرباؤلنگ پریکٹس کی۔
کھلاڑیوں نے جم سیشن بھی کیا، ہیڈکوچ مصباح الحق بھی پریکٹس میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے نظرآئے۔ کرکٹرز آج انفرادی ٹریننگ کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔