Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ کی انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کی تیاریاں تیز

دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ کی انگلش ٹیم کیخلاف سیریز کی تیاریاں تیز
July 1, 2021

ڈربی (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، قومی اسکواڈ نے انگلش ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاریاں تیز کردیں۔

ڈربی میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلش ٹیم کے خلاف بھر پور تیاریاں جاری ہیں، قومی ٹیم آج پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

شاہینوں نے گزشتہ روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہو گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے دررمیان دوسرے ون ڈے میں لارڈز گراؤنڈ 100 فیصد شائقین کی میزبانی کرے گا۔