Thursday, December 8, 2022

دورہ امریکہ: ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کو بریفنگ

دورہ امریکہ: ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس آئی نے دورہ امریکہ کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی نے دورہ امریکہ میں حکام سے ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے امریکی حکام کو آگاہ کیا جبکہ افغان مفاہتمی عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر بھی امریکی حکام کو اعتماد میں لیا۔