دورہ امریکہ : وزیر اعظم کا پی آئی اے کو بوئنگ 777جہاز تیاررکھنے کا حکم
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے امریکہ یاترا کے لیے پی آئی اے کو بوئنگ 777 جہاز تیار رکھنے کا حکم جاری کر دیا،وزیراعظم اپنے اہلخانہ سمیت بھاری بھر کم وفد کے ہمرا لندن شکاگو اور واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق رواں ماہ ایک بار پھر امریکہ یاترا کے لئے پی آئی اے کو بوئنگ 777جہاز تیاررکھنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔وزیر اعظم اپنے اہلخانہ سمیت بھاری بھر کم وفد کا ایک بار پھر امریکہ کا دورہ کرینگے اور وہاں امریکی صدر اوباما سے ملاقات کرینگے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کا امریکہ کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے اور امریکی صدر بارک اوباما کی خصوصی دعوت پر کیا جارہا ہے اور اس کے سارے اخراجات امریکی حکومت ہی ادا کریگی ۔