دورہ امریکہ : وزیر اعظم بوئنگ ٹرپل سیون کی بجائے گلف سٹریم طیارے پر روانہ ہونگے
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نواز شریف نے نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پی آئی اے سے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ لینے کا فیصلہ تبدیل کر دیا،وزیر اعظم نے لندن اور شکاگو کا دورہ بھی منسوخ کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نے دورہ امریکا کے لیے چیئرمین پی آئی اے کو بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ تیار رکھنے کا حکم دیا تھا، وزیر اعظم نے اپنے بھاری بھر کم وفد کے ہمراہ دورہ امریکا کے دوران لندن اور شکاگو میں بھی قیام کرنا تھا تاہم نائنٹی ٹو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعظم نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور اب وہ اپنے گلف سٹریم طیارے پر امریکا جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے لندن اور شکاگو کا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے۔