Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دورہ امریکا اور مودی کے بیانات پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

دورہ امریکا اور مودی کے بیانات پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
August 17, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم کے دورہ امریکا اور بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے بیانات پر غور وغوص کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں صبح دس بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصا سی پیک کے حوالے سے جاری پیش رفت پر غور کیا جائیگا۔ کابینہ اجلاس میں بجٹ 2016ءمیں منظور کئے گئے منصوبوں اور ان پر جاری کام کابھی جائزہ لیا جائیگا۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کابینہ کے ارکان کو بریفنگ دینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا بینہ کو اپنے متوقع دورہ امریکا پر اعتماد میں لینے کے ساتھ دورے کے بنیادی نکات پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیانات کا جائزہ لے کر آئندہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔