کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دوران ڈکیتی خاتون کی ہلاکت کے4ملزم گرفتار کر لئے گئے ، ملزمان نے دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا بھی اعتراف کرلیا۔
کراچی میں 13 اپریل کو گزری کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو ہلاک کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ، ان سے لوٹی گئی رقم اور موبائل فون بھی ملا ہے ،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔