Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دودھ سے مکھی کی طرح سربراہ کونکالنے والے کارکنوں سے کیا وفا کرینگے ،فاروق ستار

دودھ سے مکھی کی طرح سربراہ کونکالنے والے کارکنوں سے کیا وفا کرینگے ،فاروق ستار
February 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیوایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں لفظی گولہ باری جاری ہے۔کنور نوید جمیل کے شکوے پرفاروق ستار نے جوابی  شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی سربراہ  کو دودھ سے مکھی کی طرح نکال سکتے ہیں وہ کارکنوں سے کیا وفا کریں گے۔

پی آئی بی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فاروق ستار نے کہا بہادرآباد والے جنرل ورکرز اجلاس  سے پہلے  کارکنان کو گمراہ کررہے ہیں ،  کنور نوید جمیل کہتے ہیں فاروق ستار پارٹی  کی آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو بتایا جائے کہ انھیں بار بار بہادرآباد کیوں بلایا جارہا ہے  ۔