Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوحہ مذاکرات: طالبان خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کی اجازت دینے پر رضامند، خواتین مندوبین سے چائے پر ملاقاتیں

دوحہ مذاکرات: طالبان خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کی اجازت دینے پر رضامند، خواتین مندوبین سے چائے پر ملاقاتیں
May 8, 2015
دوحہ (92نیوز) قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں، افغان طالبان نے خواتین کے متعلق پالیسی میں نرمی کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم اور ملازمت کی اجازت ہوگی۔ قطر میں ہونے والے مذاکرات میں افغان طالبان نے وعدہ کیا کہ دوبارہ حکومت میں آنے پر خواتین کو سکولوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے کی اجازت دیں گے اور ملازمت پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔ طالبان نے یہ بھی وعدہ کیا کہ خواتین کو سیاست میں آنے کی اجازت اور وراثت کا حق دیا جائے گا۔ مذاکرات کے دوران افغان طالبان کے نمائندوں نے خواتین مندوبین سے چائے پر ملاقاتیں کیں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کا یقین دلایا جبکہ مستقبل میں بھی ایسی ملاقاتوں پر آمادگی ظاہر کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔