Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دوا بنانے والی کمپنیوں نے من مانی کر کے قیمتیں بڑھائیں : وزیر صحت

دوا بنانے والی کمپنیوں نے من مانی کر کے قیمتیں بڑھائیں : وزیر صحت
April 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ دوا سازکمپنیوں نے من مانی کر کے قیمتیں بڑھائیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قومی صحت کے اجلاس میں وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ دوا ساز کمپنیوں نے من مانی کر کے قیمتیں بڑھائیں، یہ بات غلط ہے۔ ہم نے کئی بار کہا مگر مکمل دستاویزات مہیا نہیں کی گئیں۔ ادویات بنانے والی کمپنیاں عدالتوں سے حکم امتناعی لے آتی ہیں۔ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر گرماگرم بحث بھی ہوئی۔ اس موقع پر سینیٹرعتیق شیخ نے کہا کہ وزارت صحت نے دواساز کمپنیوں کے بعض مسائل حل نہیں کیے۔