Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوافراد کے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

دوافراد کے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار
April 10, 2015
گوجرانوالا(92نیوز)گوجرانوالا میں پولیس نے دو افراد کے قتل سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ مختلف ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ ایس پی سی آئی اے طاہر مقصود چھینہ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے گذشتہ ماہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کے پرسنل سیکرٹری کے گھر ڈکیتی ، گکھڑ میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم سجاد اختر کودوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور شہری فرحان راشد سے لاکھوں روپے لوٹنے والے پانچ مختلف ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ وفاقی وزیر کے پرسنل سیکرٹری کے گھر ڈکیتی اور شہری فرحان راشد کو سر راہ لوٹنے والے چار ملزمان تنویر سکنہ فیصل آباد ، حضور سکنہ ننکانہ ، بشارت اوربابر سکنہ جڑانوالہ کو سائنٹفک انداز میں تفتیش کر کے گرفتار کیا ہے اوردوران تفتیش ملزمان نے مزید درجنوں وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے جبکہ گکھڑ منڈی میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم سجاد کے گھر ڈکیتی اور مزاحمت پر سجاد کو قتل کرنے والے امجد کمہار سکنہ لالو پور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے اسکا تعلق احمدی گروپ سے ہے اور وہ ایک ٹارگٹ کلر بھی ہے جس نے گذشتہ سال ڈسکہ میں ایک شہری کودوران واردات قتل کیا تھا ، طاہر مقصود چھینہ نے بتایا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔ دوسری طرف سی پی او گوجرانوالہ وقاص نذیر نے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے سمیت دیگر ملازمین کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔