Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹی وی کی نمائش کر دی گئی

دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹی وی کی نمائش کر دی گئی
February 3, 2016
سیول (ویب ڈیسک) سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنے (سی ای ایس 2016) بوتھ کو پہلی بار فیوچر ٹی وی زون کی خصوصیات سے ہم آہنگ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیوچر ٹی وی زون میں سام سنگ کی جانب سے مستقبل کے ٹی وی رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے ٹیلی ویژنز کی نمائش کی گئی۔ فیوچر ٹی وی زون میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کثیر الجہتی سکرین‘ مختلف سائز اور ڈیزائن کے ایسے ٹی وی رکھے گئے ہیں جوکہ صارفین کی روزمرہ زندگی میں استعمال کے حوالے سے ہوں اور جنہیں صارفین دیکھنا پسند کرتے ہوں۔ سام سنگ کے پریذیڈنٹ فار وژیول ڈسپلے بزنس یون سوک کم کا کہنا ہے کہ (سی ای ایس 2016) میں سام سنگ اپنی ان تخلیقات کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو صارفین کیلئے معنی رکھتی ہوں اور ہم فیوچر ٹی وی کے جدید وژن کو پیشکش کر رہے ہیں۔ فیوچر ٹی وی زون ڈیزائن کے اعتبارسے دو رجحانات پر مبنی ہے جس میں سے ایک اہلیت ہے اور دوسرا ممکنات۔ سام سنگ نے فیوچر ٹی وی زون میں دنیا کا سب سے بڑا 170 انچ ڈسپلے والا (ایس یو ایچ ڈی ٹی وی) شاہکار متعارف ہے۔ یہ ٹی وی جدیدترین ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج ہے۔ سام سنگ نے اس ٹی وی میں وڈیو کا لائف سائز تجربہ فراہم کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی سے متعلق خصوصیات کے مطابق یہ ٹی وی ڈسپلے ہونے والے کانٹینٹ کے مطابق اپنی شیپ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔