Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا کے بہترین تیراک مائیکل فلپس شارک کو شکست نہ دے سکے

دنیا کے بہترین تیراک مائیکل فلپس شارک کو شکست نہ دے سکے
July 24, 2017

 کیپ ٹاون (ویب ڈیسک)فلائنگ فش وائٹ شارک سے مات کھا گئی ،بڑے بڑے تیراکوں کو پچھاڑنےوالے مائیکل فلپس رفتار میں  شارک  کا مقابلہ نہ کر سکےسو میٹر سوئمنگ کا مقابلہ گریٹ وائٹ نامی شارک نے جیت لیا۔

 تفصیلات کےمطابق کیپ ٹاؤن کے سمندر میں ہونےوالے مقابلے کو  دیکھنے کیلئے ہرکوئی بے تاب تھا۔ مائیکل فلپس نے مقابلے کیلئے خصوصی  تیارکردہ مانوفن سوٹ پہنا تھا اولمپک میں تئیس گولڈ میڈل جیتنےوالے فلپس نے جان تو خوب ماری لیکن حریف   سے پیچھے رہ گئے۔ شارک نے سو میٹر کا فاصلہ چھتیس اعشاریہ ایک سیکنڈ میں طے کیا ،فلپس کا ٹائم اڑتیس اعشاریہ ایک سیکنڈ رہا۔