Saturday, January 28, 2023

دنیا کےسب سے بڑے فلمی میلے میں پہلی بار پاکستانی فنکارہ کےجلوے

دنیا کےسب سے بڑے فلمی میلے میں پہلی بار پاکستانی فنکارہ کےجلوے
فرانس ( 92 نیوز ) دنیا کےسب سے بڑے فلمی میلے میں پہلی بار پاکستانی فنکارہ کےجلوے بکھیرنے کیلئے تیار ہیں ، ماہرہ خان آج شام کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گی۔ دنیاکےسب سےبڑے فلمی میلے کی رونقیں اپنےعروج پر ہیں ،حسب سابق کرہ ارض پربسنے والے سیکڑوں ستارےاپنے مداحوں کی محبتیں سمیٹ رہے ہیں۔ فلمی دنیا کے بڑے میلے میں ستاروں کی یہ چمک شاید باقی لوگوں کے لئے عام بات ہو مگر اس بار پاکستان کیلئے اس میں بہت خاص کشش ہے کیونکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان بھی اپنے جلوے بکھیریں گی۔ فلمی میلےکےآفیشل سپانسر نےپہلی بارکسی پاکستانی اداکارہ کواس بہت بڑے ایونٹ میں شرکت کیلئے مدعو کیاہےجس پر ماہرہ خان بیحد خوش ہیں اور کہتی ہیں یہ نہ صرف ان کیلئے بلکہ پورے پاکستان کیلئے بہت بڑی بات ہے۔ ماہرہ خان کیلئے ریڈ کارپٹ پرواک نہ صرف زندگی کا ایک نادرلمحہ ہے بلکہ یہ ان کے پاس دنیا کو پاکستان کا ایک مثبت چہرہ دکھانے کاایک قیمتی موقع بھی ہے۔