Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا کی سب سے بڑی آبشار سردی سے جم گئی

دنیا کی سب سے بڑی آبشار سردی سے جم گئی
January 1, 2018

کینیڈا ( 92 نیوز ) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں جسکی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہورہے ہیں اور اس سے  قدرت کے حسین نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب سخت سردی اور ٹھنڈی ہواؤں نے دنیا کی سب سے بڑی آبشار کو ہی برف بنا دیا۔

قدرت کے یہ حسین مناظرامریکا اور کینیڈا کی سرحد پر دیکھے گئے جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب دونوں ممالک کے درمیان بہتی نیاگرا فال کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا۔