Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کر رہے ہیں : دفترخارجہ

دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کر رہے ہیں : دفترخارجہ
August 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستانی حکام سے ملاقات طے نہیں۔ پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کسی امتیاز کا قائل نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی پاکستانی حکام سے ملاقات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، عالمی برادری بھی تحفظات ظاہر کرچکی ہے۔ امریکی کانگریس میں پاکستانی امداد روکے جانے کے معاملہ پر ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں60 ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا۔ سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سفارتی عملہ تمام تر اقدامات میڈیا کو دکھانے کے لیے نہیں بلکہ متاثرین کی مدد کے لیے کر رہا ہے۔