Sunday, October 2, 2022

دنیا کورونا سے دوچار، بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، مشال ملک

دنیا کورونا سے دوچار، بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، مشال ملک
مظفرآباد (92 نیوز) حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کہتی ہیں کہ پوری دنیا میں کورونا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے، بھارت نے مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ مشال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا کے خلاف لڑ رہی ہے دوسری جانب بھارت نے مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کروایا ہے۔ بھارت کشمیر میں ہندوؤں کو لاکر سٹیزن شپ دینا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا قتل عام جاری ہے۔ دنیا کو اب جاگنا ہو گا اورکورونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہوگا۔