Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ، ملک ملک مظاہرے

دنیا کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ، ملک ملک مظاہرے
August 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ،  اٹلی کے شہر بریشیا ، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول، برطانوی دارالحکومت لندن اور نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں بھی احتجاج  کیا گیا جب کہ تہران میں اقوام متحدہ کے دفتر اور بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ  ہوا ۔   کینیڈا اور امریکا میں بھی کشمیر کی آزادی کے نعرے لگ گئے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کشمیریوں کے علاوہ سکھ، ہندو اور مقامی کمیونٹی بھی شریک ہوئی، اس موقع پر انڈیا گو بیک کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ کینیڈا کے ہی شہر کیلگری میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج کیا گیا ، جس میں اوورسیز کشمیریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، مظاہرین بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر سے واپسی اور آزادی کا مطالبہ کیا۔ امریکی شہر سان فرانسسکو میں بھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا  جس میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ برادری سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ادھر فلاڈلفیا میں بھی بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑوں کے علاوہ بچے بھی شریک تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی والے بینر تھام رکھے تھے۔