Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا کا سفر کرنیوالے برطانوی نوجوان کا ایڈونچرز کو کیمرے میں محفوظ کرنے کا انوکھا طریقہ

دنیا کا سفر کرنیوالے برطانوی نوجوان کا ایڈونچرز کو کیمرے میں محفوظ کرنے کا انوکھا طریقہ
October 7, 2015
سڈنی (ویب ڈیسک) دنیا کے سفر پر نکلنے والے برطانوی نوجوان نے سنسنی خیز لمحات کو کیمرے میں محفوظ کرنے کا انوکھا طریقہ اپنایا۔ نوجوان نے مونٹاج بنانے کے لیے مختلف ملکوں میں ہر روز ایک سیکنڈ کی ویڈیو بنائی۔ برطانیہ کے جورڈن سائمنز دو ہزار چودہ میں ملازمت چھوڑ کر دنیا کے سفر پر نکل گیا۔ اس نے دنیا کے سفر کو ممکن بنانے کے لیے اپنا سب کچھ فروخت کر دیا اور ویب ڈیزائننگ کو ذریعہ معاش بنا لیا۔ جورڈن کو سفر کے دوران کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران اس کا کیمرہ بھی چوری ہو گیا اور دو ماہ کی محنت سے بنائی گئی فوٹیج بھی ہاتھ سے گئی۔ برطانوی مہم جو نے چار براعظموں کے چھیالیس ملکوں کا سفر کیا۔ جورڈن اس وقت آسٹریلیا میں ہیں اور روزانہ ایک سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر اپنے انوکھے مونٹاج کی تیاری میں مصروف ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔