Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ خلائی سفر پر بھیج دیا گیا

دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ خلائی سفر پر بھیج دیا گیا
February 7, 2018

فلوریڈا( 92 نیوز) دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ خلائی سفر پر بھیج دیا گیا ، راکٹ کو فلوریڈا میں اسی جگہ سے روانہ کیا گیا، جہاں سے پہلے آدمی نے چاند کا خلائی سفر شروع کیا تھا ۔

امریکی کمپنی سپیس ایکس نے دنیا کا سب سے طاقتور سمجھا جانے والا راکٹ فالکن ہیوی فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سینٹر سے خلائی سفرپرروانہ  کردیا ۔

اس راکٹ کا ڈیزائن ایسا ہے کہ یہ زمین کے مدار میں 64 ٹن وزنی سامان لے  جا سکتا ہے یعنی یہ خلا میں لندن کی پانچ ڈبل ڈیکر بسوں کےساتھ پرواز کر سکتا ہے ۔

فالکن ہیوی میں سپیس ایکس کے نو فالکن گاڑیوں میں سے تین کو ایک ساتھ باندھا گیا ہے ۔ اور سپیس ایکس کے معمول کے مطابق یہ سب ہر مرحلے پر قوت فراہم کرتے ہیں ۔ راکٹ کا نچلا حصہ کنٹرولڈ انداز میں زمین پر لوٹ آيا ہے۔

سپیس ایکس کے سربراہ ایلن مسک کہتے ہیں پہلےتجرباتی مشن کولاحق خطرات کے پیش نظربہت کم وزن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ان کی سرخ ٹیسلا سپورٹس کار بھی شامل ہے۔

ایلن مسک کہتے ہیں نئے راکٹ کی پہلی فلائٹ کی کامیابی کے امکانات ففٹی فٹفی ہیں اوراگر اس کے تمام مراحل کامیابی سے ہمکنار ہوگئے تو ٹیسلا اور اسکے مسافر سورج کے بیضوی مدار میں بھیجے جائیں گے جو سیارہ مریخ تک پہنچیں گے ۔