Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دنیا پور: سسرالیوں نے بہو کو تیزاب پلا کر قتل کردیا

دنیا پور: سسرالیوں نے بہو کو تیزاب پلا کر قتل کردیا
July 31, 2017

دنیا پور(92نیوز)ماں سے بات کرنے  کی سزا دنیا پور میں سسرالیوں  نے خاتون کو  تشدد کے بعد زبردستی تیزاب پلا کر قتل کر دیا،ورثا کئی گھنٹے تک پوسٹارٹم نہ ہونے اور ملزموں کی عدم گرفتاری پر  سراپا احتجاج  رہےپولیس کی روایتی سستی  کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔

تفصیلات کےمطابق ماں سے بات کرنے کی سزا موت۔ دنیا پور میں ظلم کی انتہا ایک اور خاتون ، سماج کے کردار پر سوالیہ نشان لگائے منوں مٹی تلے جا سوئی، جرم صرف اتنا کہ اپنی ماں سے بات کی جھگڑا ہوا جس پر سسر اور ساس نے بہو کو زبردستی تیزاب پلا کر مار ڈالا۔ ثنا نامی خاتون کو اس کے سسرالیوں نے اپنی بوڑھی ماں سے بات کرنے سے منع کر رکھا تھا۔

 ماں کی ممتا غالب آئی تو ثنا نے فون پر بات کی لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ اس فون پر بھینٹ چڑھنا ہوگا۔ زبردستی تیزاب پلائے جانے کے بعد اس نے اپنے نزعی بیان پر ظلم کی داستان سنا دی اور اکھڑتی سانسوں کے ساتھ بتایا کہ اسے تیزاب پلایا گیا ہے

مقتولہ کے شوہر اور والدین  نے  بھی سسرالیوں پر  الزام لگایا ہے کہ  گھریلو جھگڑے پر ان کی بیٹی کو بے دردی سےموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

بوڑھے والدین  اپنی بیٹی کی لاش کو لے کر  بیس گھنٹے تک دنیا پور اسپتال میں ڈاکٹر کی راہ تکتے رہے لیکن لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے  کی وجہ سے پوسٹمارٹم نہ ہو سکا۔

92 نیوز  دکھی خاندان کی آواز بنا تو انتظامیہ کو ہوش آیا اور لاش کو کہروڑ پکا اسپتال منتقل کیا گیا خاتون کو مظفر گڑھ میں اشکبار آنکھوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔  ثنا  زبردستی تیزاب پلائے جانے کے بعد زندگی کی بازی تو ہار گئی مگر سماج کے ظالمانہ قانون پر سوالیہ نشان اٹھا گئی۔