Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا میں کورونا وبا سے ہلاکتیں 25 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئیں

دنیا میں کورونا وبا سے ہلاکتیں 25 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئیں
February 26, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وبا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ دنیا میں ہلاکتیں 25 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

ایک روز میں امریکا میں مزید دو ہزار 414، برازیل میں ایک ہزار 582 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ میکسیکو میں مزید ایک ہزار 6، روس میں 446، جرمنی میں 393 افراد چل بسے۔ دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 11 کروڑ 35 لاکھ تک جا پہنچی۔

ادھر بائیڈن دور میں 5 کروڑ امریکیوں کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے نئے کورونا کیسز اور اسپتالوں میں داخلے کی شرح کم ہو رہی ہے۔ کورونا کی نئی اقسام صورتحال کو دوبارہ خراب کر سکتی ہیں۔

دوسری طرف جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کووڈ ویکسین محفوظ اور انتہائی مؤثر قرار دی گئی۔ امریکی حکام کے مطابق یہ ویکسین  کورونا کی نئی شکلوں کےخلاف بھی کارگر ہے۔ ویکسین امریکا میں پچاسی اعشاریہ نو، برازیل میں ستاسی اعشاریہ چھ اور جنوبی افریقہ میں اکیاسی اعشاریہ سات فیصد مؤثر رہی۔