دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 73 لاکھ سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس دنیا میں 20 لاکھ 83 ہزار زندگیاں نگل گیا۔ متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 73 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
امریکا میں وائرس سے تباہی مچ گئی۔ ایک روز میں مزید چار ہزار 374 افراد چل بسے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار تک جا پہنچی۔ میکسیکو میں مزید ایک ہزار 584، برازیل میں ایک ہزار 382، جرمنی میں ایک ہزار 52 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
ادھر برطانیہ میں کورونا وبا سے اموات کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ ایک دن میں ریکارڈ ایک ہزار آٹھ سو بیس مریضوں نے دم توڑ دیا۔ اگلے ہفتہ اموات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ برطانیہ کی ہیلتھ سروس شدید دباؤ کا شکار ہے۔