Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دنیا میں کورونا سے مجموعی اموات 24 لاکھ 40 ہزار تک جا پہنچیں

دنیا میں کورونا سے مجموعی اموات 24 لاکھ 40 ہزار تک جا پہنچیں
February 18, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا بےقابو ہو گیا۔ کورونا سے مجموعی اموات 24 لاکھ 40 ہزار تک جا پہنچیں۔

امریکا میں مزید 2537، میکسیکو 1329 اور برازیل میں 1195 ہلاکتیں ہوئیں۔ برطانیہ میں 738 ،جرمنی 538 اور روس میں 467 متاثرین دم توڑگئے۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 11 کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر میں کورونا کے 8 کروڑ53 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

ادھر عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی۔ ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا ہے ایسٹرا زینیکا ویکسین وائرس کی سنگینی کو کم کرنے میں مدد دے گی۔ سربراہ ٹیڈروس ادھنم نے انسداد کورونا مہم کی کامیابی کیلئے ویکسینز کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔