Saturday, July 27, 2024

دنیا میں آئندہ جنگیں پانی پر ہونگی : چیئرمین این ڈی ایم اے

دنیا میں آئندہ جنگیں پانی پر ہونگی : چیئرمین این ڈی ایم اے
August 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین این ڈی ایم  اے کہتے ہیں کہ دنیا میں آئندہ جنگیں پانی پرہونگی ملک میں ہر سال  سیلاب کا لاکهوں ایکڑ پانی ضائع ہوجاتاہےسیلابی پانی کو کن مقامات پرمحفوظ کیا جاسکتاہے، صوبوں سے مشاورت کی جانی چاہئے۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت موسمیاتی کا اجلاس چیئرمین حفیظ الرحمان دریشک اجلاس کی صدارت میں ہوا۔ چئیرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مون سون کی پیش گوئی اور وارننگ محکمہ موسمیات کی ذمہ داری ہے۔ این ڈی ایم اے نے سیلاب اور مون سون کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مون سون کا سیشن ایک تہائی مکمل ہو چکا اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس سال  اب تک نارمل سے 17 فیصد کم بارشیں ہوئی  ہیں۔ سندھ میں معمول سے 97 فیصد کم اور بلوچستان میں معمول سے 38 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ پنجاب میں 4 اور خیبر پختونخوا میں 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہین جبکہ اگست کے ماہ میں بھی بارشوں کے دو سلسلے متوقع ہیں۔ دنیا میں آئندہ جنگیں پانی پر ہوں گی کیوں کہ  ملک میں ہر سال سیلاب کا لاکهوں ایکڑ پانی ضائع ہوجاتاہے.۔